اتوار 19 جنوری 2025 - 22:38
غاصب اسرائیل کی تاریخ کا سیاہ باب اور جنگ بندی

حوزہ/ فلسطین پر مظالم کی ستر سالہ تاریخ نے غاصب اسرائیل کی درندگی کو دنیا کے ہر باشعور اور بیدار ضمیر انسان کے اوپر آشکار کیا ہے۔

تحریر: سکندر علی بہشتی

حوزہ نیوز ایجنسی| فلسطین پر مظالم کی ستر سالہ تاریخ نے غاصب اسرائیل کی درندگی کو دنیا کے ہر باشعور اور بیدار ضمیر انسان کے اوپر آشکار کیا ہے؛ خصوصاً پچھلے پندرہ ماہ سے زائد عرصے میں غاصب اور جنایت کار اسرائیل نے فلسطین میں ظلم وستم کی ایسی تاریخ رقم کی، جس سے انسانیت کا سر شرم سے جھک جاتا ہے۔

اس ظالم اور غاصب صیہونی حکومت نے بچوں، جوانوں، خواتیں، بزرگ و عمر رسیدہ افراد اور نہتے شہریوں کو نشانہ بنا کر ہزاروں افراد کو شہید وزخمی کیا اور ہزاروں افراد کو بے گھر کیا، اس کے علاؤہ مساجد، چرچ و کلیسا، تعلیمی ادارے، طبی مراکز اور گھر سمیت تمام عمارات کو تباہ وبرباد کیا ہے۔

ان بے گناہ انسانوں کی مدد اور طبی امداد فراہم کرنے والے میڈیا سے مربوط افراد، ڈاکٹر، نرس اور دیگر انسانی خدمات انجام دینے والے بھی غاصب صیہونی مظالم سے محفوظ نہیں رہے، ان میں سے ہر ظلم و انصافی اپنی جگہ تاریخ کا تاریک باب ہے، ان سب کے باوجود فلسطینی مجاہدین، خواتین اور عوام نے مزاحمت، استقامت اور صبر کے ساتھ مقابلہ کی ایسی عظیم مثال دنیا کے سامنے پیش کی کہ جس سے دنیا کے سامنے غیرت، حمیت اور دفاع کا سنہرا باب قائم کیا۔

بلآخر غاصب صیہونی حکومت دنیا کے نقشے پر انسانی حقوقی کی پامالی اور ظلم و تشدد میں ہر قسم کی حدود توڑ کر اب سب کے سامنے ایک منفور چہرے کی شکل میں ظاہر ہوئی ہے، جس سے ہر آزاد وپاک فطرت انسان نفرت کرتا ہے۔

15ماہ سے زائد عرصے کے بعد آج اپنے اہداف میں ناکامی نے اسرائیل کو جنگ بندی اور مقاومت کی شرائط قبول کرنے پر مجبور کیا ہے۔

حق وباطل کے معرکے میں فتح آخر حق کے پیروکاروں کو ہی حاصل ہوگی۔

ان شاء اللہ مزاحمتی قوتیں مستقبل میں مزید مستحکم و مضبوط ہوں گی اور کامیابی اور نصرت مقدر ہوگی۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha